• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سرحد کے نزدیک تین کمانڈروں سمیت 70 حوثی ہلاک

70 Hoti Including Three Commanders Killed Near Saudi Border

سعودی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے ساتھ سرحد کے نزدیک عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کی ہمنوا فورس کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

Saudi-Yemen-222_1

عر ب ٹی وی کے مطابق پہلی کارروائی سعودی سرحد کے نزدیک واقع یمنی صوبے حرض میں وادی عبداللہ کے علاقے میں کی گئی۔ اس میں یمنی فوج کے پیدل دستوں نے حصہ لیا اور ان کو سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں اور سعودی توپ خانوں کی معاونت حاصل تھی۔ باغی ملیشیا کے عناصر نے سعودی سرحد پر نگرانی کی چوکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ اس دوران 20 حوثیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بقیہ فرار ہو گئے۔

دوسری کارروائی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع علاقے مرکز الربوعہ کے مقابل کی گئی جہاں سعودی افواج نے باغی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ ٹھکانے گنجان آباد علاقوں میں راکٹ داغے جانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ان ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں موجود مسلح عناصرکی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔

Saudi-Yemen-333

سعودی افواج نے گھات لگا کر کارروائی کی اور ساتھ ہی اتحادی طیاروں نے شدید بم باری بھی کی۔اس طرح سعودی افواج نے ان کارروائیوں کو اختتام پر پہنچایا۔ کارروائیوں میں 40 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک کر دیے گئے جن میں 3 اہم کمانڈر شامل ہیں اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ باغی ملیشیا کی 15 سے زیادہ عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور درجنوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

تازہ ترین