• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم ٹومب ریڈرکی لارا کرافٹ کی واپسی

نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم 'ٹومب ریڈرکا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کاررووَر اوٹاؤنگ کی یہ فلم 2013کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلشیاویکینڈر دکھائی دینگی ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل وُو،وولٹن گوگنگز، ڈومینک ویسٹ، برنینڈوسینٹوس، ، ہینا جان کیمن، الیگزینڈرا وولیونم،الیگزینڈرا وولیوم اوراوٹونیو اکیل سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مُہم جُو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اُٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی ریلیز ہونے والی دونوں فلموں میں اداکارہ اینجلینا جولی لارا کرافٹ کے روپ میں فلم میں جلوۂ گر ہوئیں۔

لارا کرافٹ کا کردار سب سے پہلے 1996 میں پلے اسٹیشن کیلئے بنائی جانے والی گیم ٹومب ریڈر میں نظر آیا تھا۔اس گیم کی دنیا بھر میں اب تک چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

گیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ٹومب ریڈر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔صرف یہی نہیں لارا کرافٹ اس لیے بھی مختلف ہے کیونکہ وہ کسی بھی ویڈیو گیم کی پہلی خاتون کردار ہیں جس کو فیچر فلم میں شامل کیا گیا ہو۔

فلم آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین