• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عرفان کا قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

Muhammad Irfan Gave Lecture To National Cricketers On Anti Corruption

اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ کی سزا پوری کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے لاہور میں قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچر دیا ۔

فاسٹ باؤلر معطلی کی سزا مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کے بحالی پروگرام پر عمل پیرا ہیں ۔انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے ان کو بحالی پروگرام مکمل کرنا ہوگا۔

قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دینا بھی اسی پروگرام کا حصہ تھا ۔ محمد عرفان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو بروقت نہیں دے سکے تھے۔

واضح رہے کہ محمد عرفان نے لاہور میں قومی کرکٹرز کو اینٹی کرپشن پر لیکچر گزشتہ روز دینا تھا تاہم لیکچر ناگزیر وجوہ کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیاتھا ۔

تازہ ترین