• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو:امدادی ٹیموں نےمعمر شخص اور بچی کو زندہ نکال لیا

Mexico Rescuer Teams Recovered Alive Old Man And Young Girl

میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں بعدعمارت کے ملبے سے67 سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا،زلزلے سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Mexico-222

میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو میں زلزلے سے تباہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں میں زندگی کی تلاش جاری ہے، اب تک 83افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے دوسرے دن،امدادی کارروائیوں کے دوران 9منزلہ عمارت کے ملبے سے 67سالہ شخص کو زندہ نکا ل لیا گیا۔

Mexico333

زلزلہ سے گرنے والی عمارت کے ملبے میں دبے عمررسیدہ شخص کو امید نہ تھی کہ کوئی اسے ڈھونڈ بھی پائے گا ۔مذکورہ شخص نو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر اپنے گھر میں موجود تھا، جب لمحوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا ڈھیر ہوگئی۔

میکسیکو سٹی کے جنوبی علاقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں اکیس بچے اور چار جوان جان سے گئے،زلزلے میں تباہ درجنوں اسکولوں کے ملبے سے ابھی بھی بچوں کو زندہ نکالے جانے کی امید ٹوٹی نہیں ہے۔

Mexico444

دو ہفتوں میں دوسرے تباہ کن زلزلے کے دوسرے روزبھی ملک بھر سے رضاکار میکسیکو سٹی پہنچ رہے ہیں۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں میں انہیں نہایت صبر اور خاموشی کا مظاہرہ کرنا پڑرہا ہے تاکہ وہ ملبے میں دبے افراد کی مدد کے لیے پکارنے والی آوازیں سن سکیں۔

انتظامیہ کے مطابق میکسیکو سٹی میں 44 عمارتیں گری ہیں ، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔آفٹر شاکس میں مزید نقصان سے بچنے کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین