• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک، برانڈڈ اشیاء کی کاپی کا پتا لگانے والاپورٹیبل اسکینر تیار

آج کل مہنگی ترین برانڈڈ اشیاء اور اُنکی کاپی کوخریدنا ایک شوق بن گیا ہے جس میں نہ صرف امیر بلکہ متوسط طبقہ بھی مبتلا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے مشہور برانڈز کی نقول بھی مارکیٹ میں کم قیمت پر آسانی سے دستیاب ہیں ۔

نیویارک میں انہی مشہور اور مہنگی ترین براڈز کی چیزوں کی اصل یا نقل کاپی کے بارے میں پتہ لگانے کیلئے پورٹیبل اسکینر تیار کرلیا ہے۔

اس اسکینر کے ذریعے با آسانی برانڈ کی پروڈکٹ کے بارے میں پتا لگایا جا سکتا ہے کہ آیا یہ چیز اسی برانڈ کی ہے یا نہیں۔

منفرد نوعیت کے اس پورٹیبل اسکینر کو اسمارٹ فون سے کنکٹ کیا جاتا ہے جو ایک ایپ کے ذریعے کام کرتا ہے اور ڈیٹا بیس کی مدد سے پراڈکٹ کے بارے میں معلوم کر سکتا ہے۔

یعنی اگر آپ کسی برانڈڈ بیگ پراسکینر کو رکھتے ہیں تو یہ اسکینر بیگ کو اسکین کرتے ہوئے اُسکے سیرئل نمبر کو جانچے گا اور یوں معلوم ہوجائیگا کہ آیا یہ بیگ اُس برینڈ کا ہی ہے یا نہیں۔

 

تازہ ترین