• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی فورسز کی الحویجہ میں داعش مخالف نئی کارروائی شروع

Iraqi Forces Begin Afresh Operation To Retake Hawija From Isis Group

عراقی فورسز نے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک کے مغرب میں واقع قصبے الحویجہ میں داعش کے خلاف ایک نئی کارروائی شروع کردی ہے۔

Iraq-AlHawija-222

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کرکوک سمیت کردستان کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرنڈم کے انعقاد سے صرف چار روز قبل اس فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

Iraq-AlHawija333

کرکوک میں کردستان کے برعکس ترکمان اور عرب بھی آباد ہیں اور وہ آزادی ریفرنڈم کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ وہ بغداد سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔ کرکو ک پہلے بغداد ہی کی عمل داری میں تھا لیکن 2014ء میں داعش کی چڑھائی کے بعد عراقی فورسز وہاں سے پسپا ہوگئی تھیں اور پھر کرد سکیورٹی فورسز(پیش مرگہ) نے اس شہر کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے داعش کو اس پر قبضے سے روک دیا تھا اور تب سے اس کرد ملیشیا ہی کا اس شہر پر کنٹرول ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع الحویجہ اور مغرب میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع بعض علاقے ابھی تک داعش کے قبضے میں ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا کردستان اور کرکوک میں ریفرنڈم سے امریکا کی حمایت سے الحویجہ میں عراقی فورسز کی داعش مخالف کارروائی متاثر ہوگی۔

تازہ ترین