• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ایک جوڑے نے معذوری کے باوجود ایک دوسرے کا ساتھ نبھا کر محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔مقامی لوگوں نے اس جوڑی کو’ باسکٹ کپل ‘ کا نام دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق چین کے ایک گاؤں میں رہنے والی یہ جوڑی گزر بسر کے لئے کھیتوں میں کام کرتی ہے۔دونوں کی معذوری کوئی نئی نہیں ہے ۔

گزشتہ 29 سال سے روزانہ شوہراپنی بیوی کو ایک بڑی سی ٹوکری میں بٹھا کر اپنے کاندھوں پر لے کر چلتا ہے اور بیوی اپنے شوہر کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بیوی چلنے سے معذور ہے جبکہ شوہر بینائی سے محروم ہے مگر دونوں جیون ساتھی ایک دوسرے کا سہارا بنے ہو ئے ہیں۔

1988 میں شوہر بینائی سے محروم ہوا تو بیوی ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر چلنے پھرنے کے معذور ہو گئی۔

 

 

 

 

 

 

تازہ ترین