• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،شہبازشریف نے نوٹس لے لیا

Cm Punjab Shehbaz Sharif Takes Notice Of Vegetables Price Hike

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، لندن سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کردیں ۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہسبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، قیمتوں کومناسب سطح پر لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےیہ بھی کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

تازہ ترین