• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سستا ترین،لاہور سب سے مہنگا شہر قرار

Karachi Cheapest Lahore Most Expensive City

پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں سندھ کا دارالحکومت کراچی سستا ترین جبکہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور سب سے مہنگا شہر ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ نے ملک کے معاشی حب کراچی کو سب سے سستا اور لاہور کومہنگا ترین شہر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ کی روشنی میں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1اعشاریہ7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3اعشاریہ3 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور سب سے مہنگا شہر ہے جہاں اگست 2017کے دوران سی پی آئی کی شرح 5اعشاریہ1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ملک کے دیگر بڑے شہروں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین