• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقلین مشتاق نے پی ایس ایل کے لیے خدمات پیش کردیں

Saqlain Mushtaq Wants To Work With Psl Teams

 دنیا بھر میں آف اسپین کے شعبے میں دوسرا سے دھوم مچانے والے ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق نے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کو اپنی خدمات پیش کردیں۔

ثقلین نے نے شکوہ کیا ہے کہ دوسرے ممالک میرے تجربے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،پاکستان نے مجھے عزت شہرت دی، میں اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے تجربے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

پاکستان کی ہر دور میں قوت اسپن بولنگ رہی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے سابق کھلاڑی کی صلاحیتوں سے استفادہ نہ کرکے نقصان اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے پاس انگلینڈ میں پرکشش معاہدہ ہے اور پیسوں کی کوئی کمی نہیں لیکن میں اپنے ملک کے اسپنرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

ثقلین مشتاق اس وقت انگلش کرکٹ ٹیم کے اسپین بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے عظیم آف اسپنر سے2 سالہ معاہدہ کیا ہوا ہے۔ ان کے چارج سنبھالنے کے بعد حال ہی میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ۔

سیریزکے دوران معین علی نے ہیٹ ٹرک کی اور مین آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی غیر معمولی کارکردگی کا کریڈٹ ثقلین مشتاق کو دیا تھا۔

40سالہ ماسٹر آف اسپنر نے پاکستان کے لئے 49ٹیسٹ میں 208اور169ون ڈے انٹرنیشنل میں288وکٹیں حاصل کی ہیں۔2008میں انگلش کائونٹی سرے کے لئے اپنا آخری فرسٹ کلاس سیزن کھیلنے کے بعد ثقلین مشتا ق اب کوچنگ کررہے ہیں۔

تازہ ترین