• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس 6 پوائنٹس گرگیا

Pakistan Stock Exchange 100 Index Drops 6 Points

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 6 پوائنٹس گرگیا۔

پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 42743 پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس مثبت ٹریڈنگ کرتا دکھائی دیا اور انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کرگیا لیکن وقفے کے بعد کاروبار میں منفی رجحان رہا۔

کاروبار کے دوران 382 کمپنیوں کے 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 364 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جس میں سے 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 218کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے کم ہو کر 8881 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین