• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں رنگا رنگ موٹر شو منعقد کیا گیا جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے شو کو چار چاند لگا دئیے۔

پراگ کے ایگزیبیشن سینٹرمیں منعقدہ اس شو میں ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے سینکڑوںآٹو موبائل میکرز کمپنیوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ 2017اور2018کی نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کئے۔

رواں سال مرسڈیزبینز،مٹسوبیشی ،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا،لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں الیکٹرک کارز، ڈرائیو لیس کارزاورکئی فیوچرسٹک کاروں سمیت دیگر جدید گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو ورچوئل ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے جوشائقین کی توجہ کا مرکز بھی بنا رہا ۔

تازہ ترین