• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست کی سماعت آج ہوگی

Hearing Of Disqualification Case Against Imran Khan Today

عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ اور اثاثے چھپانے سے متعلق نااہلی درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

حنیف عباسی کی جانب سے دائر کردہ ان درخواستوں کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، جبکہ اس کیس میں عمران خان نے اضافی دستاویزات بھی جمع کرادی ہیں۔

دستاویزات میں راشد علی خان اور جمائما خان کی بینک اسٹیٹمنٹ اور نیازی سروسز کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرائی گئی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جمائما اور عمران خان کے درمیان رقوم کا معاملہ میاں بیوی کے درمیان ہوا تھا اس لیے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

 

 

تازہ ترین