• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر نے پاکستانی پرچم کے سفید حصے پر حملہ کیا: فواد چوہدری

Captain Safdar Attacked On White Piece Of National Flag Fawad Chaudhry

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی کل کی تقریر پاکستانی پرچم کے سفید حصے پر حملہ تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گزشتہ روز کی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے اقلیتوں کو عدم تحفظ کا شکار کیا اور پاک فوج کے بارے میں غیر ضروری تبصرے کیے، جس کا واحد مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے اندر افرا تفری نظر آئے۔

فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 41 سال کی منی ٹریل عدالت میں جمع کروادی ہے ، عمران خان اور جہانگیر ترین کے ایک ایک پیسے کی چھان بین کی گئی ، حساب کتاب کیا گیا۔

دوسری جانب سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیپٹن صفدر کی تقریر پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کیپٹن صفدر کی تقریر پر نوٹس لیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر نے کیپٹن صفدر کے خطاب کو ناقابل قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی کی جانب سے جس طرح کے کلمات ادا کیے گئے وہ نہ صرف حیران کن بلکہ اشتعال انگیز ہیں۔

 

تازہ ترین