• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ابو ظبی میں ساتھی کرکٹر بابر اعظم کی 23ویں سالگرہ منائی ۔ شیخ زید اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے سالگرہ کا کیک کاٹا جہاں ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اورساتھی کھلاڑی بھی موجود تھے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیک کاٹنے کے دوران کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان اور رومان رئیس سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے سالگرہ کا کیک بابر اعظم کے چہرے پر لگایا۔

کیک کاٹنے کی یہ تقریب پریکٹس سیشن میں بریک کے دوران منعقد کی گئی جس کو بابر اعظم سمیت تمام کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے، وہ اب تک 32 ایک روزہ، 11ٹی20 اور 11 ہی ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین