• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہر ٹیانجن میں گذشتہ دنوںآٹو موٹوٹیکنالوجی اینڈریسرچ سینٹرکی جانب سے جدید گاڑیوں کے کریش ٹیسٹ کیے گئے۔اس کریش ٹیسٹ ریسرچ کیلئے مشہور آٹو موبائل کمپنیوں کی برانڈز کی گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔

اس کریش ٹیسٹ کیلئے گاڑیوں کے ماڈلزکے تیز رفتاری میں مختلف رکاوٹوں کیساتھ رول اوور کریش کروائے گئے جس میں ان گاڑیوں کو کئی باررکاوٹوں سے ٹکرایا گیا جس میں 80کلو گرام کی ٹیکنالوجی پیکڈ ڈمیز رکھی گئیں، اس ٹیسٹ کا مقصد خطرناک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کی انجریز کا جائزہ لینا تھا۔

یہ ڈمیزڈرائیونگ سیٹ پر سیٹ بیلٹ باندھ کر بٹھا دی گئیں اور گاڑی کو تیز رفتاری سے مضبوط رکاوٹ سے ٹکرا کر تباہ کیا گیا جبکہ ایسی صورتحال میں ڈمی کو لگنے والے زخموں کا جائزہ لیا گیا اور اس سے بچاؤ کے بارے میں تحقیق کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد جان لیوا حادثات میں گاڑی میں سوار افراد کی جان بچانا اوران کی حفاظت ہے۔

ان کریش ٹیسٹس کے نتائج کے مطابق کوئی بھی ڈمی ایسی نہ تھی کہ جس کو لگنے والی چوٹوں کے بعد کسی انسان کی جان بچنا ممکن ہو سکتا،یعنی اگر ایسا حادثہ ان جدید گاڑیوں میں پیش آجائے تو اس میں سوار شخص کی موت یقینی ہو گی۔

 

تازہ ترین