• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور فلم اسٹار متھیرافلم ’’عارفہ‘‘ میں منفرد کردارکریں گی

Actress Mathira Upcoming Action Revenge Thriller Film Arifa

متھیراکے فین کے لئے خوشخبری ہے کہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم میں وہ پھولن کا کردار ادا کر رہی ہیں،جو ایک منفرد کردار ہوگا۔

مشہور فلم اسٹار متھیرا دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عارفہ‘‘میں پہلی بار ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہو ں گی، متھیرا فلم میں پھولن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جو فلم کے ولن دائود کی محبوبہ کا ہے اس فلم میں متھیرا ناظرین کو ایک گھریلو لڑکی کے طور پر سادہ شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دیں گی ۔

،دائود کا کردار کہنہ مشق اداکار شارق محمود نے نبھایا ہے،جو اس سے قبل مزاحیہ اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ عارفہ فلم 80 کی دہائی کے ایک سانحے پر مبنی ہے،فلم کے ہدایتکارمعروف لکھاری ابو علیہ کی یہ پہلی فلم ہے جو دسمبر میں ریلیز ہو گی۔

تازہ ترین