• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیس ہزار سے زائد سائنسی مطالعے غلط ہوسکتے ہیں، رپورٹ

More Than 30000 Scientific Studies Could Be Wrong Report Reveals

سائنسی مطالعوں کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق تیس ہزار سے زائد سائنسی مطالعے غلط ہوسکتے ہیں۔

نیدرلینڈ کی رادبود یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہزاروں تجربات میں استعمال کئے گئے 451 خلوی کاشت آلودہ ہوگئے ہیں۔

محققین نے تنبیہ کی ہے کہ حکام کی جانب سے غلط طور پر منظور کئے گئے ان تجربات سے بہت سے علاج غیر موثر ہوسکتے ہیں۔ آلودہ خلیات میں سے کچھ کی ابتدا 1951 سے ہوئی اور انہیں چھ سے زائد عشروں تک لیبارٹریز میں استعمال کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ آلودہ خلیات کا استعمال تحقیقاتی ماحول میں اب بھی جاری ہے ، محققین نے تنبیہ کی ہے کہ اس مسئلے پر میڈیکل کمیونٹی کی جانب سے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین