• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی 70ویں سالگرہ پرپاکستان موٹرریلی

پاکستان کے70 ویں یوم آزادی پرپاکستان موٹرریلی کاانعقاد کیا جارہا ہے،پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان موٹر ریلی 21 سے 31 اکتوبر تک ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھرسے300 جیپیں ، 500 موٹر سائیکلیں،150 گاڑیاں ریلی میں حصہ لیں گی۔

ریلی خنجراب سےشروع ہوکر گوادر پرختم ہوگی،موٹرریلی گلگت،اسلام آباد،جنوبی وزیرستان،کوئٹہ اورکراچی سےگزرےگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موٹر ریلی کا مقصد ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینا، پاکستان میں سیاحتی مقامات، ثقافتی ورثےکو پیش کرنا اور قدیم چیزوں کےتحفظ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تازہ ترین