• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں سالانہ ہیلووین پریڈ کا انعقاد

امریکی شہر نیو یارک کے قریب واقع ایک گاؤں میں سالانہ ہیلووین پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

ہیلووین تہوار کی مناسبت سے منعقد کی گئی اس سالانہ پریڈ میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انوکھے مجسموں اور ماڈلز کے ساتھ خوفناک بلاؤں کا روپ دھار کر پریڈ میں حصہ لیا۔

گرین وچ گاؤں میں نوجوانوں نے دلچسپ کاسٹیوم زیب تن کرتے ہوئے بھوت پریتوں کا روپ دھارا اور اس پریڈ میں سینکڑوں کدو، مکڑی، سائیکل، پیانو، ڈائنوسار اور کوے کے دیوہیکل ماڈلز شامل کئے۔

پریڈ میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے جن میں کوئی گاؤل بنا ہوا تھا تو کوئی گوبلن جبکہ بز لائٹ ایئر کے علاوہ بیٹ مین بھی پیش پیش تھا، یہ دلچسپ پریڈ 8نومبر تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین