• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص: 100 انڈیکس میں 8پوائنٹس کا اضافہ

Stock Market 8 Points Increased In Hundred Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس نے کاروبار 645 پوائنٹس کے بینڈ میںکیا تاہم کاروبار کا اختتام 8 پوائنٹس اضافے پر کیا ۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 500 پوائنٹس کمی سے دن کی کم ترین سطح 40224 تک گر گیا۔

اس موقع پر خریداری کی لہر آئی جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہی،100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 40ہزار 733 پر کیا۔

آج 13کروڑ شیئرز کے سودے 6ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 23 ارب روپے کم ہوکر 8408 ارب رپوے ہوگئی۔

تازہ ترین