• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں مچھلیاں آلودگی کے باعث مر کر سطح پر آگئیں

پیرگوائے کے دریا میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئی ہیں،حکام کے مطابق دریا میں آلودگی کے باعث اتنی بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں سطح پر آگئیں جس کے بعدمردہ مچھلیوں سے اٹھتے تعفن نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس موقع پرحکام کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تقریبا پانچ ہزار سے دس ہزار تک کی ہے جس کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ پانی میں آلودگی کے باعث پیش آیا ہے ۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بڑی تعداد میں شئیر کیا جا رہا ہے

تازہ ترین