• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، ملیحہ لودھی

The Pakistani Military May Have A Measure Of Patience On The Loc Maleeha Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے،پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی جس میں انہوںنے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، اس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔

 

تازہ ترین