• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کےدارالحکومت برازیلیا میں ایک انوکھا خاندان ہے جس کے ہر فردکے ہاتھ اور پیروں میں چھ چھ انگلیاں ہیں۔ یہ فیملی اپنے شہر میں ’دی فیملی آف سکس‘ کے نام سے مشہور ہے۔

brazil family 01_l

برازیلیا میں مقیم ’ڈی سلوا‘ نامی14 افراد پر مشتمل ایک خاندان ہے جس کے ہر فرد کی پیدائشی طور پر کل 24 انگلیاں ہیں۔ اس خاندان کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ کسی احساس کم تری کا شکار نہیں بلکہ ان کو اس پر فخر ہے۔

brazil family 02_l

تحقیق کے مطابق جن افراد کی اضافی انگلیاں ہوتی ہیں وہ کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں کر پاتے لیکن اس خاندان کی بات ہی نرالی ہے ان کا ایک بیٹا ’جواؤ اسیس‘ گول کیپر جبکہ ان کی بیٹی’ماریہ مورینا‘ پیانو بجانے میں ماہر ہے۔

brazil family 03_l

اس خاندان کی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیے کبھی بھی چھ انگلیاں مسئلہ کا باعث نہیں بنیں بلکہ ہمیں اچھا لگتا ہے۔‘

brazil family 04_l

اسی حوالے سے 7 سالہ بچے کا کہنا تھا کہ چھ انگلیوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک وقت میں کافی چیزیں اٹھائی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین