• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین فٹ کاکشمیری مجاہد بھارتی فوج کے لیے سردرد

3 Ft Tall New Security Militant Headache For Occupied Kashmiris

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے حالیہ حملوں کے پیچھے اطلاع ہے کہ 47 سالہ شخص ملوث ہے جس کا قد محض 3 فٹ لمبا ہے۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق پلواما ضلع کے علاقہ ترال کا رہائشی نور محمد تانترے نے جنوبی مقبوضہ کشمیر میں مجاہد تنظیم کی کمانڈ لے لی ہے اور وادی میں تنظیموں کی دوبارہ گروہ بندی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

نور محمد تانترے کو 2003 میں دہلی میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2011 میں پوٹا کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، چند ماہ قبل پیرول پر رہا ہوکر دوبارہ مجاہدین کے ساتھ مل جانے کی اطلاع ہے۔

سینئر پولیس اہلکار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ حالیہ حملوں پر ہماری تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نور محمد تانترے مجاہد تنظیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وہ اور تنظیم کے ایک اور کمانڈر مفتی وقاص تنظیم کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملوں میں ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نور محمد تانترے نے تنظیم کے مجاہد ین کو رسد فراہم کی جنہوں نے اگست میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن پر حملہ کیا۔اس حملے میں آٹھ سیکیورٹی اہلکارہلاک اور تین مجاہدشہیدہوئے۔

3 اکتوبر کو سری نگر انٹرنیشنل ایئرپور ٹ کے باہر بی ایس ایف کیمپ پر حملوں میں بھی نور محمد تانترے کے ملوث ہونے کی اطلاع ہے، جس میں ایک بی ایس ایف آفیسرہلاک اور تین مجاہد شہیدہوئے تھے۔

تازہ ترین