• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، دنیا کی گہری ترین جھیل تباہی سے دوچار

Worlds Deepest Lake Is In Deep Trouble

روس میں واقع دنیا کی گہری ترین جھیل تباہی سے دوچار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکال جھیل حالیہ تاریخ کے بدترین دورسے گزررہی ہے جبکہ روس کی حکومت نے سگنیچرماہی کے شکارپرپابندی عائد کردی ہے جودنیا کی اس گہری ترین جھیل میں صدیوں سے پائی جاتی ہے لیکن اب یہ خطرے سے دوچارہے۔

اے ایف پی کے مطابق دنیا میں غیر منجمد تازہ پانی کا پانچواں حصہ رکھنے والی یہ جھیل روس کے علاقے سائبریا میں واقع ہے۔یہ جھیل ’’ارتقائی سائنس کے حوالے سے غیرمعمولی قدروقیمت والی‘ ‘ ایک قدرتی عجوبہ ہے۔

تازہ ترین