• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز میں سالانہ ورلڈ لیونگ اسٹیچیوفیسٹیول کا انعقاد

عا م طور دنیا بھر میں اہم شا ہراہوں کے ارد گرد خوبصورتی میں اضا فے کے لئے آرٹ کے منفرد فن پا رے اور تا ریخی مجسمے نصب کیے جا تے ہیں لیکن نیدرلینڈز میں زندہ مجسموں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

نیدرلینڈز میں ورلڈلیونگ اسٹیچیو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے 250سے زائدماہر فنکاروں نے شرکت کی۔

2روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں شریک فنکاروں نے مختلف مقامات پر مجسموں کا روپ دھا ر کر لو گوں کو محظوظ کیا۔

ان افراد نے حقیقی مجسموں کی نقل کر تے ہو ئے اپنے پو رے جسم اور لبا س پر بھی مختلف رنگوں کا پینٹ کیا ہو اتھا تا کہ دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو کر اصلی اور نقلی مجسمے کے فرق کو ہی بھو ل جا ئیں۔

فیسٹیول کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے فنکاروں کی مہارت کا لطف اْٹھایا۔

تازہ ترین