• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائلڈ لائف پنجاب کی کارروائی ،کچھووں کا 50 کلو گوشت برآمد

Wild Life Punjab Action50kg Meat Of Turtles Seized

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کیبروالا میں کارروائی کرتے ہوئے کچھووں کا 50 کلو گوشت برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی ٹیم نے کیبروالا کے دریائی علاقے میں چھاپہ مار کر کچھووں کا گوشت بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان اکرم اور مظہر سے کچھووں کا 50 کلو گوشت اور انکے اوپری خول برآمد کرلیے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کچھووں کا گوشت دکانوں پر فروخت کرتے تھے۔

وہاڑی میں ایک اور کارروائی کے دوران شاہینوں کے غیر قانونی شکار کے لیے نیٹنگ کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین