• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پولیس، رینجرز کا سرچ آپریشن، 37 مشتبہ زیر حراست

Lahore Search Operation 37 Suspects Arrested

لاہور میں پولیس اور رینجر کا نولکھا لنڈا بازار میں مشترکہ سرچ آپریشن، 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نولکھا لنڈا بازار میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر 8 ٹیموں نے چیکنگ کی۔ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک اور اینڈرائیڈ سیٹس کے ذریعے کوائف چیک کیے گے۔

سرچ آپریشن میں ہوٹلز، دوکانوں، گھروں ، سرائے کی سخت چیکنگ کی گئی اور شناختی کوائف پورے نہ ہونے پر 37 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1مقدمہ بھی درج ہوا۔

تازہ ترین