• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Opium Production In Afghanistan Has Increased By 64 In The Past Year

پوست کی پیداوار کے حوالے سے معروف ملک افغانستان میںاس سال پوست کی ریکارڈ فصل کاٹی گئی ہے ،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں64فیصد زیادہ ہے۔

افغانستان کے وزیر برائے انسداد منشیات سلامت عظیمی نے کہاہےکہ افغانستان میںعدم استحکام کے باعث حکومت پوست کو تلف کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد نہ کرا سکی، جس کی وجہ سے منافع بخش فصل کی پیداوار میں 64 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور اس وقت یہ کاشت 3 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر تک پھیل چکی ہے۔

سلامت عظیمی کے پیش روجنرل خدائے داد ہزارہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدعنوانی اور کمزوریاں اس سلسلے میں معاون عناصر بنے جسے اْنھوں نے ملک میں منشیات کی سونامی کا بحران قرار دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان اور دیگر شدت پسند گروہوں کی جانب سے انتظامیہ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں اْنھوں نے مزید زمین ہتھیا لی ہے اور اپنے عزائم کے فروغ کیلئے پوست کی کاشت میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ برس، پوست کی پیداوار 2لاکھ ایک ہزار ہیکٹر پر کی گئی تھی جس سے 4700 ٹن افیون پیدا ہوئی ،جو 2015ء کے مقابلے میں 46 فیصد زائد تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال10 ہزار ٹن زیادہ افیون پیدا ہوئی ۔واضح رہے کہ افیون سے ہیروئن بنائی جاتی ہے۔

تازہ ترین