• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

Accountability Court Declare Hassan And Hussain Nawaz As Absconders

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قراردےدیا ۔

سماعت کے موقع پر وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے حسن اور حسین نواز کے اسٹیٹس سے متعلق سوال کیا تو جج محمد بشیر نے کہا کہ ایک ماہ مکمل ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کو ہرعدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔

نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو آج دن ایک بجے فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر 4 گواہ طلب کیے گئے ہیں۔

 

تازہ ترین