• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:300فٹ اونچے پلانٹ کو دھماکے سے زمین بوس کردیا

امریکا میں بلند چمنی کو کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا،امریکی ریاست نیو یارک میں واقع متروک شدہ سیمنٹ پلانٹ کی300فٹ اونچی چمنی کو گرانے کے لیے کئی کلو دھماکا خیز مواد کا سہار لیا گیا جسے چمنی کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔

1962میں تعمیر کی گئی سیمنٹ کے پلانٹ کی اس چمنی کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجو دتھی۔

واضح رہے کہ یہ پلانٹ گذشتہ برس بند کردیا گیا تھا جبکہ اس کی جگہ نئے منصوبے کی تعمیر کی جائے گی۔

تازہ ترین