• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :امریکی قونصل جنرل نے یو ایس ایڈ کی تحت اسکول کا افتتاح کیا

Us Consulate General Inaugurated School Building In Sukkur

امریکی قونصل جنرل نے سکھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ اسکول کا افتتاح کیا ،امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نےاسکول کا افتتاح کیا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول بھیلار کی نئی عمارت امریکی حکومت کی جانب سے یو ایس ایڈ کے ذریعے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے لیے دی گئی 15 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد سے بنائی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں سندھ کے سیکریٹری ایجوکیشن اقبال درانی، کمیونٹی رہنماؤں، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے پاکستان میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ طلبہ اور نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، یہی وجہ ہے کہ تعلیمی شعبے میں تعاون امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے سندھ کے شعبہ تعلیم کو جدید ترین بنانے کے لیے امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ کی گراں قدر امداد کو سراہتے ہو ئے کہا ہم سندھ میں تعلیمی اصلاحات میں مدد پر امریکی حکومت اور یوایس ایڈ کے شکر گزار ہیں ۔

خصوصاً اس پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پروگرام کے ذریعے اسکولوں کی تعلیم اور خواندگی کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ تعلیمی شعبے کے یہ جدید پروگرام اسکولوں کا نظام اور تعلیمی معیار بہتر کرنے میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے سندھ میں بنیادی تعلیمی پروگرام کے تحت 8 اضلاع میں 106 اسکول تعمیر کیے جائیں گے جس میں سے اب تک 23 اسکول تعمیر ہوچکے ہیں اور باقی تعمیر کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین