• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروشیا طوفانی ہوا سے سڑک پر چلتا ٹرک بے قابو

کروشیا میں تیز طوفانی ہوا کے باعث سڑک پر ہوا کے باعث ادھر اُدھر جھولتے ٹنوں وزنی ٹرک کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے باعث اکثر اوقات کئی ایسے انوکھے اور حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آتے ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کردیں۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز منظر کروشیا میں دیکھنے کو ملا جہاں طوفانی ہوا نے بھاری بھرکم ٹرک کوبے قابو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی وے پر تندو تیز ہوا نے سڑک پر چلتے ٹنوں وزنی ٹرک کو ادھر اُدھر جھولنے کر مجبور کردیا جس کے باعث اس کی روانی شدید متاثر ہوئی تاہم ڈرائیور کی مہارت کی وجہ سے یہ لڑھکنے سے بچ گیا۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جسے اب تک 24گھنٹوں میں 3ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین