• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد حریری پیرس روانہ، آج فرانسیسی صدر سے ملیں گے

Saad Hariri Left Saudi Arabia

لبنان کےمستعفی وزیراعظم سعدحریری سعودی عرب سے فرانس روانہ ہوگئے، جہاں وہ فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

سعدحریری نے سعودی دارالحکومت ریاض سے اپنی روانگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ میں حراست میں نہیں تھا۔

لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری آج پیرس پہنچ کر فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

سعد حریری سے فرانسیسی صدر کی ملاقات کی تصدیق لبنان کے وزیر داخلہ نہاد مشنوق نے کی ہے۔

نہاد مشنوق کے مطابق پیرس میں اس باہمی ملاقات میں لبنانی بحران کو حل کرنے کی مثبت کوشش کی جائے گی اور لبنان میں استحکام کا دروازہ کھلے گا اور بحرانی صورت حال میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔

مشنوق کا یہ بیان ملکی صدر میشال عون کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

نہاد مشنوق کو الحریری کی سیاسی جماعت تیار المستقبل کا انتہائی اہم اہلکار اور قریبی رفیق خیال کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب حریری ماکرون کی متوقع ملاقات کے حوالے سے تہران حکومت کا شدید ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانسیسی پالیسی جانبدارانہ ہے اور یہ علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔

تازہ ترین