• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Earthquake In East America

مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر سمندر ریکارڈ کی گئی ہے۔

فوری طور پر اس زلزلے سے پیش آنے والے کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ تھا۔

دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔

تازہ ترین