• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم فلم’’دی شنگھائی جاب‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم فلم دی شنگھائی جاب کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

چارلس مارٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرائیوٹ سیکیورٹی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے چند نایاب اشیاء کی منتقلی کیلئے مامور کیا جاتا ہے تاہم اس ہی دوران اس پر حملہ کردیا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اورلینڈو بلوم،لینن ہنگ،سیمون یم،ہاننا کوئن لیوان،تھامس پرائس اور جنگ لیانگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بین پوگھ اور وے ہان کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ریہ فلم 29جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین