• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دھرنا جاری، سڑک بند ہونے سے شہری پریشان

Karachi Protest Continue Road Block Citizen Disturb

کراچی میں نمائش چورنگی پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت احتجاجی دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے نمائش سے صدر جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت 19نومبر کو نمائش سے تبت سینٹر تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شرکاء نے نمائش چورنگی پر ہی دھرنا دے دیا۔

دھرنے کے چوتھے روز ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے سبب دھرنے کے شرکاء صبح گئے سڑک کے بیچ سے ہٹ کر سڑک کنارے پر آگئے تھے اور نمائش سے صدر جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا اور سڑک بند کرنے کے لیے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئی تھیں۔

شام میں دھرنے کے شرکاء ایک بار پھر سڑک پر آگئے اور انہوں نے نمائش سے صدر جانے والے روڈ کو بند کر دیا۔

شارع قائدین سے آنے والی سڑک مزار قائد کے سامنے جبکہ گرو مندر سے آنے والی سڑک مزار قائد سے پہلے بند ہے۔

گرومندر سےٹریفک کو پیپلز چورنگی سے کوریڈور تھری اور جامع کلاتھ سے نمائش آنے والے ٹریفک کو سولجر بازارکی طرف بھیجا جارہا ہے۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

تازہ ترین