• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ساحل سے 280میل دور زخمی ماہی گیروں کو طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق ساحل سے 280میل دورماہی گیروں کی کشتی الشہسار میں سوار ماہی گیرعملے کے اراکین حادثے کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے تھے جن میں ایک ماہی گیر شدید زخمی بھی شامل تھا جس کی ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

پاک بحریہ کےپی این ایس عالمگیر نے ہنگامی بنیادوں پر زخمی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں طبی امداد فراہم کی۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدی دفاع اور انسانی ہمدردی کے آپریشنزکے لئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

تازہ ترین