• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں ریچھوں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب شاپنگ مال کے قریب تین ریچھ مٹر گشت کر رہے تھے اور اُنہیں پکڑنے کی کوشش میں پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

یہ مناظر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دیکھے گئے جہاں تین ریچھ آزادی سے گھوم رہے تھے اور آوارہ ریچھوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس اہلکار اُنکے پیچھے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

یوں مال کے قریب گھومتے ریچھوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر سے بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو کافی دیر تک ریچھوں کے پیچھے بھاگنا پڑ تاہم کچھ گھنٹوں کی بھاگ دوڑ کے بعد آوارہ ریچھوں کو پولیس اہلکاروں نے بلا آخر دھر لیا۔

تازہ ترین