• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پیراشوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیاہے جس میں سیکڑوں خطروں کے کھلاڑی آسمان پر اُڑتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

چین میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی پیراشوٹنگ مقابلے میں چین سمیت انتیس ممالک سے تعلق رکھنے والے 300سے زائد اسکائی ڈائیورزحصہ لے رہے ہیں۔

نو روزہ اس مقابلے کے آغار پر خطروں کے کھلاڑی اسکائی ڈائیور نے جہاز سے کودتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اپڑنے کا شوق پورا کیا بلکہ اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی دنگ رہ گئے۔

واضح رہے پیراشوٹنگ کے یہ مقابلے 27نومبر تک جاری رہے گے جس میں ماہر جمپرز اسکائی ڈائیونگ فارمیشن، فری فالسمیت مختلف اسٹنٹ پیش کریں گے ۔

تازہ ترین