• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین:بدعنوانی کاالزام، پیپلز لبریشن آرمی کے سابق جنرل کی خودکشی

China Former General Of Peoples Liberation Army Commits Suicide On Corruption Charges

چینی فوج کے ایک جنرل نے کرپشن سے متعلق تفتیش پر خودکشی کرلی اور منگل کو وہ بیجنگ میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، جبکہ وہ کافی دنوں سے لوگوں کو نظر بھی نہیں آئے تھے ۔

China-General-222

دوماہ قبل چینی صدر کی جانب سے کرپشن کے خلاف چلائی گئی مہم کے بعد سے وہ عوامی منظرنامے سے غائب تھے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 66سالہ جنرل ژانگ ینگ پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر رہ چکے تھے،

جنرل ژانگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے سابق رکن بھی تھے اور سابق کرپٹ فوجی افسروں سے تعلقات کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔ تاہم اس عہدے کے افسروں میں خودکشی کے واقعات کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ جنرل ژانگ ینگ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی، اور وہ رشوت لینے اور دینے میں ملوث نظر آئے تھے۔

تازہ ترین