• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن ٹرین پر عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

Court Verdict On Orange Line Train Project Is Good Sign Shehbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میٹرواورنج لائن ٹرین پرعدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام کومبارکباد دی ہے اوراس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دن رات کام کرکے اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد ازجلد مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوامی مفاد کو منصوبے کو کامیابی ملی ہے،میگا پراجیکٹ کی جلد تکمیل کےلیے تمام توانائیاں صرف کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے منصوبے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی،انہوں نے پوری کوشش کی اورنج لائن منصوبہ بند کردیا جائے۔ پی ٹی آئی کو عام آدمی کا ذرا خیال نہیں خود یہ پجارو میں سفر کرتے ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ منصوبےمیں ہونے والی تاخیرکو دن رات محنت کرکےدورکریں گے، میٹرواورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کےلیےسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس کی تکمیل سےعوام کوبین الاقوامی معیارکی سفری سہولت ملےگی، یہ مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ تحریک انصاف نے اس منصوبے کی بھر پور مخالفت کی،منصوبے میں تاخیر نہ ہوتی تو15 دسمبر 2017 کے بعد اورنج لائن نےچل پڑنا تھا،لاکھوں لوگ اورنج لائن منصوبے سے مستفید ہوتے۔لوگ بچوں کی روزی کمائیں یا مہنگا سفر کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں کو عوام کا ذرا خیال نہیں، ڈینگی آئے تو یہ لوگ پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں۔

تازہ ترین