• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانی شنکر میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گئے تھے ،مودی کا الزام

Mani Shankar Aiyar Wanted To Get Me Removed Says Modi

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے معطل رہنما مانی شنکر آئر پر الزام عائد کیاہے کہ وہ میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گئے تھے تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ دوستی کی جاسکے ۔

Modi-Shanker222

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گجرات کے ضلع کے ایک چھوٹے قصبے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مانی شنکر آئر نے پاکستان کے دورے کے دوران میری سپاری دی تھی تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

میرے وزیراعظم بننے کے بعد یہ شخص پاکستان گیا اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مانی شنکر کو یہ بات کرتے سنا جاسکتا ہے کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔

Modi-Shanker333

دو روز قبل کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کو ایک نیچ قسم کا آدمی قرار دیا تھا ۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کانگریس نے مانی شنکرکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔مودی نے کہاکہ کانگریس پارٹی اٹکانا،لٹکانا اور بھٹکانا پر یقین رکھتی ہے۔

تازہ ترین