• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے خناق کی ویکسین درآمد کرلی

Department Of Health Khyber Pakhtunkhwa Imported Vaccine Of Diphtheria

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کو خناق کے مرض سے بچانے کے لئے 37 لاکھ روپے مالیت کی ویکسین درآمد کرلی ۔صحت مراکز سے ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق خناق سے بچاؤ کی ویکسین درآمد کرلی گئی ہے۔ 2 ہزار 350 وائل ویکسین کولڈ سٹوریج میں پہنچا دی گئی ہیں اورمریضوں کو ویکسین کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خناق سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک وائل کی قیمت تقریباً 15 ڈالر ہے۔ مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے سے زیادہ کی مالیت کی ویکسین درآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین