• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم’ 'فینٹم تھریڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی وڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی فلم ’فینٹم تھریڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں، ہدایت کار پال تھامس کی اس دلچسپ فلم کی کہانی 1950کی دہائی کے لندن ایک ایسے نامور ڈریس ڈیزائنر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دلکش ملبوسات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا رہتا تھا ۔

اس ڈیزائنر رینلڈ ووڈ کوک کا برٹش فیشن انڈسٹری میں شہرت کسی سے چھپی نہیں تھی ،جس کے تیار کردہ نت نئے اور جدید ملبوسات خواتین کی اولین ترجیح ہوتے تھے اور فلم اداکارائیں بھی اس ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات نہایت شوق سے پہنتی تھیں۔

فلم کی کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب اس فیشن ڈیزائنر کی دوستی ایک دلکش اداکارہ سے ہو جاتی ہے ۔

میگن ایلیسن اور جوانے سیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارڈینئل ڈے لیوس، لیزلے مین ویلے، رچرڈ گراہم اور وِکی کریپس سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

ڈرامے ا ور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 25دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین