• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں ڈکیتی ناکام بنادی، فائرنگ تبادلے میں 1ڈاکو ہلاک

Rangers Failed Robbery In Firing One Robber Died

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں رینجرز نے ڈکیتی ناکام بنادی ہے،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،شہریوں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ترجمان رینجرز نے یہ بھی کہا کہ رینجرز اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کرتےہوئےفرار ہونے کی کوشش کی۔

تاہم مقابلے کے دوران پولیس بھی پہنچ گئی تھی،ملزم سےاسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین