• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ نگارحسینہ معین ،پروڈیوسر ظہیر خان پی ٹی آئی میں شامل

Drama Writer Hasina Moin Producer Zaheer Khan Pti Join

ان کہی اور تنہائیاں جیسے ناقابل فراموش ڈراموں کی خالق حسینہ معین تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں،اُن کے ساتھ پی ٹی وی کے سابق پروڈیوسر ظہیر خان نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں معروف ڈرامہ رائٹر حسینہ معین نے پی ٹی آئی میں شرکت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پی ٹی وی کے سابق پروڈیوسر ظہیر خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

حسینہ معین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میرے لئے بہت بڑا دن ہے،ایک ایسے انسان کے قافلے میں شامل ہوئی ہوں جو ملک کے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل عمران خان کے ساتھ ہے،ہم اچھے لوگوں کو آگے آتے دیکھنا چاہتے ہیں،امید ہے عمران خان صاحب امیدوں پر پورا اتریں گے۔

تازہ ترین