• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھول لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری لنکن نژاد جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ ’’کائیما سترا‘‘کھول لیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولنے پر بہت پرجوش ہیں جہاں سری لنکا کے مزیدار اور روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکار سلمان خان جبکہ ’’ڈرائیو ‘‘ میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین