• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی لیونی کو بنگلورو میں نیوایئر شو کی اجازت سے انکار

Karnataka Government Refused To Allow Sunny Leone New Year Show In Bangalore

کرناٹکا حکومت نے بالی ووڈ اداکارہ کو بنگلورو میں نیوایئر شو کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاستی وزیر داخلہ آر راما لنگا ریڈی کا کہنا ہے کہ حالیہ مظاہروں کے بعد امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نیوایئر شو کی اجازت سے انکار کیا ہے جبکہ گزشتہ سال نیوایئر کے موقع پر زیادتی کےکیس میں کرناٹکا ہائیکورٹ کی ہدایات کو سامنے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتےوقت اس بات کو پیش نظر رکھا گیا ہے جب اگست میں سنی لیونی کے دورے کے موقع پرکوچی میں اُن کے مداح بے قابو ہوگئے تھے، فیصلے سے پہلے کوچی پولیس فیڈ بیک لیا گیا ہے۔

’سنی نائٹ اِن بنگلورو این وائی ای2018ء‘کے نام سے ہونے والے ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس کی طرف سے کوئی آفیشل اطلاع نہیں ملی، ایونٹ منسوخ کرنے سے قبل انتظار کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سنی لیونی یہاں ایک فیملی شو میں پرفارم کرنے آرہی ہیں، معلوم نہیں اس پر اتنا احتجاج کیوں کیا جارہا ہے۔

کرناٹکا رکھشنا ویدک سمیت دیگر گروپوں کا مؤقف ہے کہ سنی لیونی کی پرفارمنس کناڈہ کلچر اور روایات پر حملےہوگا اور اس سے نوجوانوں کا ذہن خراب ہوگا، اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ وہ یہاں آکر نوجوانوں کو خراب کریں۔

اس سے قبل جمعے کو ایک مظاہرے کے دوران سنی لیونی کے پوسٹر جلائے گئے اوردھمکی دی گئی کہ اگر پروگرام منعقد کیا گیا تو ’اجتماعی خودکشی‘ کی جائے گی۔

تازہ ترین